برطانوی ارب پتی ’’ڈینی لیمبو‘‘ مسلمان ہوگئے

برطانوی ارب پتی شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے، ویڈیو میں لکھا ہے کہ ’شکریہ میرے بھائی باسط۔ آپ نے مجھے زندگی کے اصل معنی اور مقصد بتائے۔‘لیمبرگینی گاڑیوں سے انسیت کی وجہ سے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔ریئلٹی ٹی وی سٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔‘انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔‘
