کوئٹہ کے مالک کا PSL کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نے ایونٹ کے لیے الگ کرکٹ بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہئے جبکہ اسکے کام کا طریقہ کار اور میچز رائٹس کس طرح چلتے ہیں، کیسے بکتے ہیں، سب کچھ انٹرنیشنل میچز کے مقابلے یکسر مختلف ہونے چاہئیں ہیں۔پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے تاہم ایک الگ سسٹم ہوگا تو چیئرمین فرنچائزز کے مسائل سمجھے گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ندیم عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کوئی بھی آئے لیکن اسے لمبے عرصے کیلئے آنا چاہیے تاکہ معاملات چل سکیں، ہمارے بورڈ میں پالیسوں بننے کے بعد ان پر عمل پیرا ہونے کا بڑا فقدان ہے۔

Back to top button