بولرز نےمحنت کرکے فائٹ بیک کیا،ملکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف شاہینوں نے ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی، جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے، کوشش سب کررہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی۔بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ میں رنز نہ کر پائے، ہم نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، آخری پانچ اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پا رہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے، افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے۔
مکی آرتھرکا مزید کہنا تھاکہ کوشش کریں گے کہ بقیہ تین میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں۔ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا، بابراعظم، انضمام یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور اسٹاف نے پوری کوشش کی۔
