بھارتی اداکارہ کےگھر کے باہر کے مناظر نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

بھارتی اداکارہ لیزا رے نے سوشل میڈیا پر اپنی رہائش گاہ کی تصاویر شیئرکی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں اور رہائش کے مقام کی تعریف کرنے کے ساتھ سوال کر رہے ہیں کہ وہ کہاں موجود ہیں۔
لیزا رے نے انسٹاگرام پر گھر سے لی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں قدرتی مناظر، ہریالی، پہاڑ اور اڑتے بادل دیکھ کر صارفین حیران ہیں اور گھر کی تعریف کررہے ہیں۔
لیزا کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ کہاں مقیم ہیں اوروہ کونسی خوبصورت جگہ ہے جہاں انہوں نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔تاہم اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس جگہ پر مقیم ہیں یا یہ خوبصورت وادی کہاں واقع ہے۔
خیال رہےکہ لیزارے بھارتی نژاد کینیڈین ہیں جو کہ کافی عرصے سے بھارت میں ماڈلنگ اور اداکاری کررہی ہیں۔

Back to top button