بھارتی بورڈ کے پی ایل کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے حوالے سے اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرم اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہو گا، پی سی بی کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کے پی ایل کے حوالے سے اپنے مؤقف پر نظرثانی کر نی چاہیے۔پاکستانی ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے رضامند ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جو بھی کے پی ایل کھیلے گا اس پر بھارت کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔
