بھارتی حکومت کا کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

مودی سرکار نے کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، بھارت کے یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کل سے راہداری کھولنے کی خبر بریک کی ہے۔
بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے دو روز قبل مودی سرکار کی جانب سے راہداری کھولنے کا اعلان سامنے آیا ہے ، گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے 19 نومبر سے راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی وزیر امیت شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم مودی کی حکومت نے کل 17 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا جس سے لاتعداد سکھ زائرین مستفید ہوں گے ۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو گرو نانک اور سکھ کمیونٹی کی تعظیم کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے ۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت نوجووت سدھو اور متعدد سکھ رہنماؤں نے حکومت سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی ۔
