سونا مزید 1350 روپے فی تولہ سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
جیولر ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کے دام 1157 روپے کم ہوکر 107039 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1874 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔
