ماسک کو جراثیم سے پاک کرنے کا آسان نسخہ

کرونا وبا کے دوران ماسک بنیادی اہمیت حاصل کر گیا ہے لیکن بار بار نئے ماسک خریدنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارے کے لیے سائنسدانوں نے ماسک کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔ اس کے لیے صرف اتنا کرنا ہوگا کہ ماسک کو چند منٹ تک اوون میں رکھ کر 70 درجے سینٹی گریڈ تک گرم کیا جائے۔
اس طریقہ کار کے ذریعے ایک ماسک کو بار بار استعمال میں لایا جا سکتا ہے اور کووڈ سے پیدا ہونے والے کچرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔یہ تحقیق جرنل آف ہازرڈوز مٹیریئل میں شائع ہوئی ہے۔
اس طرح سادہ طریقہ بہت آسانی سے ایف ڈی اے کی جراثیم کشی کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ طریقہ مستقبل میں کسی اور بڑی وبا میں بھی کام آسکتا ہے۔یہ تحقیق رائس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈینیئل پریسٹن نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عین یہی طریقہ کرونا کے علاوہ بھی دیگر کئی اقسام کے جراثیم کو آسانی سے تلف کرسکتا ہے۔
