بی اے پی اور پی ٹی آئی بلوچستان میں دوریاں بڑھنے لگیں

بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان میں لفظوں کی جنگ کے بعد خلیج وسیع ہوگئی جس کے بعد پی ٹی آئی بلوچستان نے آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا جب کہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا اجلاس سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے سردار رند سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کا کہنا ہے کہ عمران خان قائد ہیں ہم ان سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے علاوہ کسی اور جگہ ملنے کےلیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کے سربراہ سردار یار محمد رند نے صوبائی پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سردار یار محمد رند کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ معاون خصوصی اور وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان کو روکا نہیں جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button