تربت میں پاکستانی فوجی اہلکار نے 6 ساتھی قتل کر دئیے

تربت کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں ایک پاکستانی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے 6 ساتھیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 مئی کو 9 بلوچ رجمنٹ کے سپاہی شریف نے ایس ایم جی سے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 سپاہی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ بلنگور کے مرکزی کیمپ کے ڈائننگ ہال میں پیش آیا جو 71 پنجاب رجمنٹ کے سپرد تھا اور 9 بلوچ رجمنٹ 71 پنجاب رجمنٹ سے چارج لینے کے لیے وہاں موجود تھی جبکہ 71 پنجاب رجمنٹ کا بہاؤلپور پوسٹنگ کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ تاہم واقعے کے وقت 9 بلوچ رجمنٹ کو چارج سپرد نہیں کیا گیا تھا اور دونوں رجمنٹ کے سپاہی اکھٹے کھانا کھا رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 9 بلوچ رجمنٹ کے سپاہی شریف نے اپنے ہی رجمنٹ کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا جو ایک ذہنی مریض ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
مارے جانے والے اہلکاروں کے نام یہ ہیں:
1۔ حوالدار غلام دستگیر 3737795
2۔ سپاہی احمد نواز 3776666
3۔ نائک محمد اشرم 3775725
4۔ سپاہی بلال حسین 3774040
5۔ لانس حولدار غلام فرید 3778869
6۔ سپاہی محمد شہباز، بلوچ رجمنٹ 960419
زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام یہ ہیں:
1۔ نائک نورخان 3753768
2۔ سپاہی ریاض حسین 3773412
3۔ سپاہی مظاہر حسین 3785657
4۔ بی آر سپاہی علی رضا ، بلوچ رجمنٹ3960402
5۔ سپاہی ساجد سرور 3762109
6۔ سپاہی نواز
7۔نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس 3823079
