توشہ خانہ 2 کیس : عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کےساتھ پیش ہوئے جب کہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نےکی۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کےفوری بعد توشہ خانہ کےایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیاتھا۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنےاور بیچنے سےمتعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیاتھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کےلیے ایف آئی اے نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دےدی تھی۔

جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

Back to top button