جانسن اینڈ جانسن بوسٹر ڈوز اومیکرون کیخلاف 85 فیصد مؤثر
جانسن اینڈ جانسن بوسٹر ڈوز کو اومیکروز کے خلاف زیادہ موثر قرار دیا جا رہا ہے، جنوبی افریقی طبی ماہرین کے مطابق یہ بوسٹر ڈوز اومیکرون کے خلاف 85 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں تحقیق کے دوران 69 ہزار ہیلتھ ورکرز کو شامل کیا گیا تھا، طبی عملے کے اراکین کو ایک ماہ اور پانچ دن کے دوران کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن کی بوسٹر ڈوز بھی لگائی گئی۔
دو خوراکیں لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو اومیکرون سے 63 فیصد تحفظ ہوا جبکہ بوسٹر ڈوز لگنے کے بعد یہ شرح بڑھ کر 85 فیصد تک جا پہنچی، افریقی ماہرین کے مطابق اومیکرون کے مریضوں کو بھی بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہے۔
