جسٹس مظاہر نقوی نےسپریم جوڈیشل کو نسل پر اعتراضات اُٹھا دیئے

جسٹس مظاہرنقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھا دیے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے اعتراضات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیے گئے، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس سردار طارق کی کونسل میں شمولیت پر اعتراض کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے ریفرنس اور شواہد کی نقول بھی مانگ لیں۔
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے 27 اکتوبر کے اجلاس میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو 10 نومبر تک جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔

Back to top button