فیصل قریشی ’’منگو جٹ‘‘ سے پنجابی فلموں میں انٹری

معروف ٹی وی سٹار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نئی فلم ’’منگو جٹ‘‘ سے پنجابی فلموں میں انٹری کرنے جا رہے ہیں، انسٹا گرام پر ہدایت کار ابوعلیحہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔
ہدایت کار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’منگو جٹ‘ آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں مرکزی کردار فیصل قریشی نبھائیں گے، فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔
ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا سکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ابوعلیحہ اپنی فلموں کے منفرد موضوعات کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی حقیقی کہانی پر مبنی ان کی فلم ’ککڑی‘ بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔
