جمائما اپنی نئی فلم کو کب ریلیز کرنے جا رہی ہیں؟


وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکش میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘اٹ’ (What’s Love Got To Do With It) کو اگکے برس سال 2022 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، یاد رہے کہ اس فلم کی لکھاری بھی جمائما گولڈ سمتھ خود ہیں۔

فلم کے جاری ہونے والے ایک ٹریلر میں مرکزی کرداروں یعنی للی جیمز اور شہزاد لطیف کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ برطانوی نژاد پاکستانی اداکار شہزاد لطیف کو خالص پاکستانی روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس فلم کی موسیقی ترتیب دینے کے لیے ایک پاکستانی میوزک پروڈکشن ہاؤس نے معاونت فراہم کی ہے۔ اس رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری، جیف مرزا، اور مریم حق شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات بالی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں جنہوں نے اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم ایلزبتھ دی گولڈن ایج کی ہدایات دی تھیں جسے بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے
جمائمہ کی تیار کردہ فلم کی کہانی ایک برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں برطانوی فلم ساز خاتون کو پاکستانی نژاد شخص سے محبت ہو جاتی ہے جس کے بعد دونوں شادی کر لیتے ہیں، اس فلم میں دونوں کی محبت اور شادی کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان کی شادیوں کی روایات اور ثقافت کو بھی دکھایا جائے گا۔

Back to top button