معمر شخص کی قاتل ملزمہ 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی میں 65 سالہ بزرگ کے لرزہ خیز قتل کی مرکزی ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
قتل کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کی انگلیوں کے نشانات اور ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں ، مختلف پہلوئوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز فلیٹ سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم کے گانے کے بعد کپڑے بھی بحث کا موضوع کیوں
قتل کی ملزمہ مقتول کو اپنا بہنوئی بتاتی ہے، بار بار بیان بدلنے والی ملزمہ کبھی کہتی ہے قتل اس نے کیا کبھی کہتی ہے اسے نہیں پتا کس نے مارا۔
