جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار

جناح ہائوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنمائوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

اے ٹی سی نے موقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Back to top button