جگر کے عام ترین مرض سے بچانے میں مددگار غذا شناخت

سائنسدانوں نے ایک ایسے غذائی جز کو شناخت کیا ہے جو جگر پر چربی چڑھنے کے خطرناک مرض سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔عام طور پر اس بیماری کے لیے نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور یہ جگر کے امراض کی عام ترین قسم ہے۔
اس بیماری کے دوران جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہے اور اس کا علاج نہ ہو تو اس کے افعال تھم جاتے ہیں۔جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
صحت مند جگر میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس میں معمولی اضافے کو بھی بیماری تصور کیا جاتا ہے۔چین اور جرمنی کے ماہرین کی مشترکہ طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ resistant starch وہ غذائی جز ہے جو جگر پر چربی کی مقدار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
