فیلڈ مارشل عاصم منیر سےایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ ماسکو جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اسلام آباد آمد سےقبل قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سےٹیلیفونک گفتگو کی۔

گفتگو میں عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ سفارتی کوششوں پربات کی اور جنگ بندی سے متعلق پیش رفت اور اس کے استحکام کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائےخارجہ نےتازہ ترین علاقائی پیشرفت اور جاری سفارتی عمل پرتبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمان کےسلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی جس میں آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت اورعلاقائی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی عدم تحفظ اور تقسیم کو ہو ادے رہی ہے۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے علاقائی ممالک کو امریکی مداخلت سے آزاد مشترکہ سکیورٹی نظام تشکیل دینے پر زور دیا۔

 

Back to top button