موساد سے تعلق کاالزام،ایران نےایک شخص کو پھانسی دیدی

ایران میں موساد سے تعلق کے الزام میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار جبکہ ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ روابط اور جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پھانسی پانے والے شخص کی شناخت عرفان کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایرانی عدلیہ کی خبر رساں ایجنسی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عرفان کیانی کو جنوری میں اصفہان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ موساد کے لیے ایک “مشن” پر تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں ایران میں مبینہ جاسوسوں کے ساتھ ساتھ مظاہرین اور جلاوطن ایرانی اپوزیشن گروہ سے منسلک افراد کو پھانسیاں دی جا چکی ہیں۔
