زمبابوے،ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

زمبابوے کے ایک ہوٹل کے کچن میں مگرمچھ داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشہور زمانہ وکٹوریہ آبشار کے قریب موجودایک ہوٹل  میں پیش آیا جہاں 12 فٹ لمبے مگر مچھ کی موجودگی نے سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیوز میں مگرمچھ کو ہوٹل کے استقبالیہ، کچن اور لاؤنج میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری بھرکم مگر مچھ  ہوٹل کے کچن کے کاؤنٹر پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور زمبابوے پارکس اور وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں نے  مگرمچھ کو ریسکیو  کرکے ہوٹل سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

 

Back to top button