جہانگیر ترین کا رواں ماہ ملک واپسی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔
جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔ جہانگیر ترین نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ، میرے متعلق کہانی بنا کرخود ساختہ کیس بنایا گیا ، ایف آئی اے طلبی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کیس میں طلب کیا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا ، لیکن بےسروپا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جا رہا ہے، ان الزامات کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں ، جن ٹرانزیکشنزکا الزام لگایا جارہا وہ کئی سال پرانی ہیں، ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں اضافےسےکیا تعلق؟ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تواب نئی کہانی بنائی گئی، میرے بیٹےعلی ترین کو بھی بلاوجہ اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button