جہلم،سلنڈرپھٹنے سے تین منزلہ عمارت زمین بوس،3افراد جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر  پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو  نکالنے کے لیے ریسکیو  آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25  افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7  افراد کو  ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button