ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا۔ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے ریڈیوپاکستان پر 3 روز حملہ کیا۔ سکیورٹی گارڈز کو حملے میں لاٹھیوں سے مارا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس کا مقصد ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو نہ کہ پیٹرول بم۔ آئندہ وقت پاکستان کو جوڑنے کا وقت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ ایک گروہ کی سرگرمی پاکستان کی ترجمانی نہ کرے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذریعے سی پیک آیا تو سب سے بڑا حصہ روڈ نیٹ ورک ، ون بیلٹ ون روڈ اور کلچر و ثقافت اہم تھا ۔ آنے والے وقت میں پرائیویٹ سیکٹر اپنا حصہ ڈالے، نوجوانوں کی تربیت کرے، حکومت پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ائرپورٹس دنیا بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلتے ہیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ بھی آؤٹ سورس ہے ۔ کوئی چیز پاکستان کی فروخت نہیں ہو رہی ۔  حکومت کی مدت آئینی وقت پر پوری ہوگی۔ نوازشریف سے سیاسی انتقام لیاگیا عدلیہ کو خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔

Back to top button