جے آئی ٹی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کر لیا

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ارشد شریف قتل کیس ایس جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اسپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف گھر ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی اور مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا،پولیس حکام کے مطابق ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 22 دسمبر کو پھر منعقد ہوگا۔
یادرہے کہ ایس جے آئی ٹی نے والدہ سمیت ارشد شریف قتل کیس میں اب تک 27 لوگوں کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔
