روسی خاتون کے شادی کے اشتہار پر خواہشمند شخص کا بھی بل بورڈ

روس کی  ایک کروڑپتی خاتون ماریہ مولونوا نے رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار لگادیا ، جس کے جواب میں شادی کے خواہش مند شخص نے بھی بل بورڈ پر اشتہار لگوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین  پر حملوں کے باعث روس  میں کئی ڈیٹنگ ایپ غیر فعال ہیں، پابندیوں کے پیش نظر روس کی26 سالہ کروڑ پتی بزنس ویمن نے بل بورڈ پر اشتہار لگادیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اشتہار پر جب ورلڈ ٹور پر نکلے یوکرین کے 26 سالہ بزنس مین کارخوشا کی نظر پڑی تو اس نے خاتون کو سادہ نوٹ لکھ کر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور بورڈ پر لکھا کہ ملینیئر ادھر دیکھو میں یہاں ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  انہوں نے لکھا کہ میں جنگ کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ولادمیر کی عزت کرتا ہوں، نہ ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہاں کیا ہوالیکن مجھے روسی خاتون پسند ہیں اور جب میں نے یہ اشتہار دیکھا تو مجھے روسی خاتون اپنی آئیڈیل لگی لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں جواب کیلئے ایک بل بورڈ لگواؤں گا کیوں کہ میں ابھی ماریہ کے شہر نہیں جاسکتا لیکن انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔

Back to top button