حرامانی بولڈ لباس پہننے سے باز کیوں نہیں آتیں؟

معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستانی اقدار کی خاطر ماضی میں اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ حرا مانی کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو یہ سمجھایا تھا کہ اپنی سماجی روایات کے مطابق مناسب لباس پہننا چاہیے، لیکن انکا کہنا ہے کہ اب تک ان کا اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا کہ انہیں انکے شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ ان پر یہ پابندی لگاتے ہیں کہ میں مرد اداکاروں کے ساتھ رومانوی سین نہ کروں۔
یاد رہے کہ اداکارہ حرا اور اداکار مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز ایک ساتھ کیے ہیں۔ مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کےلیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں گے، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کریں گے۔ اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرتے نظر آتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں کرتے۔ انکا کہنا ہے کہ بعض مرد اداکار تو لڑکیوں سے بھی ذیادہ سکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔
دونوں میاں بیوی نے بتایا کہ انہیں گھر چلانے اور پیسے کمانے کے لیے دگنی محنت کرنی پڑی اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ دونوں کے پاس محض 10 ہزار روپے بچے تھے اور وہ پریشان تھے کہ اب کیا ہوگا؟ مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ ہمارا مقبول نہ ہونا تھا۔ تاہم مانی نے اس اداکارہ کا نام لینے سے انکار کردیا۔ حرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی شہرت کو سنجیدہ نہیں لیا کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ یہ سب وقتی ہے اور میرے بعد مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت اداکارائیں سامنے آئیں گی۔ حرا نے اعتراف کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ انہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ رومانوی سین نہ کریں۔ اس معاملے پر مانی کا کہنا تھا کہ اداکار جو بھی کر رہا ہوتا ہے، دراصل وہ اس کے کام کا حصہ ہوتا ہے، ویسے بھی ڈراموں میں محبت کرنا، شادی کرنا، بچے پیدا کرنا، طلاق لینا یا پھر کسی اور سے چکر چلانا، یہ سب ایکٹنگ ہوتی ہے، حقیقت نہیں۔ اس لیے وہ اہنی اہلیہ کو کبھی کسی کام سے منع نہیں کرتے۔ مانی نے بتایا کہ البتہ انہیں شروع سے ہی حرا کے بولڈ لباس سے مسئلہ رہا ہے۔ مانی نے اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ پاکستانی ہیں، اس لیے وہ حرا کے لباس پر رائے دیتے رہتے ہیں اور اسے بولڈ لباس پہننے سے منع بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے، ماضی سے لے کر اب تک ان کے اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتے ہیں اور وہ اہلیہ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔ مانی کے مطابق وہ اہلیہ کو لباس پہننے سے منع نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ وہ جہاں، جس تقریب میں جا رہی ہیں، وہاں کے حساب سے لباس پہنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی لڑکیاں یا خواتین بالکل پسند نہیں ہوتیں جو پہلے کچھ اور ہوتی ہیں اور پھر کسی موقع پر وہ بالکل مختلف طرح کا لباس پہن کر کچھ اور لگتی ہیں۔
