نگران وزیراعلیٰ KPKکیلئے اعظم خان کے نام پراتفاق ہوگیا

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں متفقہ طور پر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے اکرم درانی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ہم نے ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔

خیال رہے اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Back to top button