حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے7روپے5پیسے مہنگی

 نیپرا نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

Back to top button