’’حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا کام ہونے والا ہے‘‘

سینئر لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا کام ہونے والا ہے ، حکومت کا مشکل وقت آنے والا ہے جس کا اندازہ ان کو باخوبی ہو گیا ہے ، ان کے دن کم رہ گئے ہیں۔
سینئر لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے کم دن نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیب آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت کا ترمیم کرنے کا فیصلہ اپنے دوستوں اور دیگر ساتھیوں کو بچانا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف ن لیگی رہنماوں نے بھی اس ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے اس ترمیم کو مدر آف این آر او قرار دیا تھا ، ن لیگ کی جانب سے یہ موقف بار بار پیش کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے یہ ترمیم اپنے دوستوں کے لئے کی ہے ۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے سینئر رہنما و سینیٹر نے بھی اس آرڈیننس کو حکومت کی جانب سے این آر او قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ حکومت کے دن کم ہوں ، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے کم دن نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اس کی مثال انہوں نے نیب آرڈیننس سے دی ، ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی وجہ ہی اپنے لوگوں کا تحفظ تھا جبکہ دوسری طرف حکومت کی جانب سے بھی ن لیگ کے بیانئے کی مخالفت کی گئی ہے اور بار بار یہی کہا گیا ہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رک پائے گا ، وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ایک پریس کا نفرنس میں مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس سے مسئلہ بھی انہیں ہی ہورہا ہے جن پر یہ کیس چل رہے ہیں۔
