خاتون کا اے آئی کے استعمال سے مردہ ماں سے گفتگو کا دعویٰ

اداکارہ سیرین مالس نے ایک ایسے AI ٹول کا رخ کیا جو ’مردہ کی نقل‘ کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔اپنی والدہ کی موت کے بعد غم سے نبردآزما ہونے کے لیے چار سال تک جدوجہد کرنے کے بعد اداکارہ کافی بے چین تھیں، سیرین مالاس کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ’جب آپ کسی شخص کے لیے خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں تو آپ اُسے پانے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ اداکارہ سیرین کو 2015 میں اپنے آبائی ملک شام سے فرار ہو کر جرمنی منتقل ہونے کے بعد اپنی والدہ نجاح سے الگ کر دیا گیا تھا۔برلن میں سیرین نے اپنے پہلے بچے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا، سیرین اپنی ماں سے ملنے کے لیے سب کچھ کر گزرنا چاہتی تھی لیکن موقع ملنے سے پہلے ہی اُن کی والدہ اس دنیا سے گزر گئیں، سیرین کے مطابق اُن کی والدہ نجاح کا 82 سال کی عمر میں 2018ء میں غیر متوقع طور پر انتقال ہو گیا تھا۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر سیرین نے اپنی والدہ سے باقاعدہ بات کی۔
