خبردار ! پلاسٹک کا کوڑا امراض قلب کا باعث بن سکتا ہے
پلاسٹک کے خردبینی ذرات بلڈ پریشر، کولیسٹرل میں اضافے اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں۔حال ہی میں چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ندی، نالوں اور دریاؤں سے گزر کر آخرکار سمندر میں باریک ترین ذرات میں ڈھلنے لگتے ہیں جنہیں مائیکرو پلاسٹک کہتے ہیں۔
مائیکروپلاسٹک پھیپھڑوں میں جا کر اندرونی خلیات کی شکل تبدیل کر سکتے ہیں پھر خیال تھا کہ وہ خون اور دماغ کی حد عبور کرکے دماغ تک بھی جاسکتے ہیں۔ پلاسٹک کے مشہور کیمیکل بی پی اے اور دیگر دماغ کو بری طرح نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
تاہم نئی تحقیق میں پلاسٹک کے ایک اور کیمیکل فتھیلیٹس کا جائزہ لیا گیا ہے جو قریباً تمام اقسام کے پلاسٹک میں موجود ہوسکتے ہیں۔ اس سے پہلے معلوم ہوچکا ہے کہ پلاسٹک آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ افراد قبل ازوقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
