دنیا میں 2 ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ سے محروم

دنیا میں ہر تین میں سے ایک مجموعی طور پر 2 ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ سے محروم ہیں جو عالمی آبادی کا 37 فیصد ہے۔ اس بات کا انکشاف اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ٹیلی کمیونکیشن بیورو کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

یو این نے کہا کہ 2019 کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ، مجموعی طور پر 4 ارب 90 کروڑ افراد آن لائن رسائی رکھتے ہیں۔

اسی وبا نے عالمی انٹرنیٹ خلیج یا ڈجیٹل ڈیوائڈ کو بھی واضح کیا ، اس سے بچے اور اساتذہ بالخصوص متاثر ہوئے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ صورتحال مزید مشکل ہوگئی۔

امریکہ کے پسماندہ اور غریب ترین علاقوں میں بھی لاکھوں بچے اور ان سے وابستہ اساتذہ بھی ہارڈویئر اور انٹرنیٹ سے دور تھے۔

Back to top button