خواتین اور ہیجڑوں کے کردار ادا کرنے والے پاکستانی فنکار

اپنی جنس سے ہٹ کر کردار ادا کرنا کسی بھی فنکار کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے ، لیکن پاکستانی مرد اداکار اس چیلنج میں ہمیشہ ہی سرخرو ہوئے ہیں ، آج ہم آپ کو ایسے ہی فنکاروں کے متعلق بتائیں گے جنھوں نے نہ صرف خواتین بلکہ خواجہ سرائوں کے کرداروں کو بھی حقیقت کا روپ دیتے ہوئے عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔

Image result for zahid ahmed as transgender

باصلاحیت اداکار زاہد احمد ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب میں خواجہ سرا کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ، اس نئے کردار نے زاہد احمد کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں ، مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے کردار اور اداکاری کو خوب سراہا ۔

maxresdefault 5پاکستان کے باصلاحیت اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو کون نہیں جانتا ، اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑنے کی صلاحیت رکھنے والے اداکار نے 2009 کی ڈرامہ سیریل ’’وینا‘‘ میں وینا نامی خواجہ سرا کا کردار انتہائی مہارت سے نبھایا جس پر ان کی خوب پذیرائی ہوئی اور دیکھنے والوں کو ذرا بھر بھی شک نہ ہوا کہ اس کردار کو ایک مرد نبھا رہا ہے۔

Image result for zahid ahmed as transgenderاداکار معین اختر کی فنکارانہ صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہے وہ جو بھی کردار ادا کرتے تھے اس میں جان ڈال دیتے تھے، پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں معین اختر وہ پہلا نام ہیں جنھوں نے 90 کی دہائی میں ڈرامہ سیریل ’’روزی‘‘میں خاتون کا کردار نبھایا تھا ، کامیڈی سے بھرپور اس کردار کو معین اختر نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث امر کر دیا ، ڈرامہ سیریل ’’روزی‘‘ اپنے وقت کا بہترین ڈراما تھا ، برسوں گزر جانے کے باوجود آج بھی یہ ڈرامہ شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
Image result for zahid ahmed as transgenderورسٹائل اداکار عمران اشرف بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ، ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘ میں ان کے خواجہ سرا کے روپ میں بھولے کے کردار نے ان کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔اس کے علاوہ الف اللہ اور انسان میں ان کے ’’شموں‘‘ کے کردار نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں خوب دھوم مچائی تھی۔

اداکار احمد علی بٹ نے فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘میں اس خوبی سے خاتون کا کردار نبھایا تھا کہ سب کو حیران کر دیا ، ایک انٹرویو کے دوران احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈ اداکار معین اختر کے کردار’’روزی‘‘سے متاثر تھے اور ان کے مطابق ایک مرد کے لیے خاتون کا کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘میں احمد علی بٹ کے کردار مینا کو لوگوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی تھی۔
اداکار یاسر حسین بھی ان مرد اداکاروں کی فہرست شامل ہیں جنہوں نے خواتین کا کردار نبھایا ہے ، یاسر حسین اپنی ٹیلی فلم ’’ہیلپ می دردانہ‘‘ میں دردانہ نامی خاتون کے روپ میں جلوہ گر ہوئے جس کو شائقین نے بہت پسند کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button