پاکستانی کامیڈین اللہ رکھا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 

پاکستان کے معروف مزاحیہ اور سٹیج فنکار اللہ رکھا، جو اپنے سٹیج نام پیپسی اور پانی پوری سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں بتایا کہ اللہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اللہ رکھا پیپسی اپنی ون مین کامیڈی پرفارمنس، سٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کی بدولت شائقین میں بے حد مقبول تھے۔انہوں نے عالمی پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل کر کے خاص شہرت حاصل کی، جس کی وجہ سے مداح انہیں محبت سے "پاکستان کا مائیکل جیکسن" بھی کہتے تھے۔

 

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوے

اللہ رکھا کے اچانک انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

Back to top button