دوسری شادی وہ کرتے ہیں جو پہلی سے تنگ ہوں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہا ہے کہ گھر میں سکون ہے ، دوسری شادی وہ کرتا ہے جو پہلی سے تنگ ہو۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی ، نانی ’دیساں دا راجا‘ گاتی تھیں ، مریم نے بھی گا دیا تو کیا ہو گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ لیڈر لیڈر ہی ہوتا ہے، گانے بھی گاتا ہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے لیکن لیڈر تگنی کا ناچ بھی نچواتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا ، میں 4 سال سے آئین پاکستان کی بات کر رہا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شادی کا سادہ پروگرام رکھا اور اس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شریک ہونگے ، کوشش کریں گے کہ ون ڈش ہو۔ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں ، لیگی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری ہمارے دل میں ہیں جبکہ بلاول نہ بھی بلائے اس کی شادی پر جاؤں گا ۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا قرار پائی ہے جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

Back to top button