توشہ خانہ کیس میں حکومت نے پھر مہلت مانگ لی
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک بار پھر توشہ خانہ کیس میں مہلت مانگ لی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں اہم کیس زیر سماعت ہونے کے بعد اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس کے التوا کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو ملتوی کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔
انفارمیشن کمیشن کا موقف ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کی جائیں۔
