دہشت گردوں کے حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کے باوجود کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی جبکہ سرمایہ کاروں کو آج 67 ارب روپے کا منافع ہوا
کے ایس ای 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 34181 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 486 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور بازارمیں آج 15.69کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی جبکہ سرمایہ کاروں کو آج 67 ارب روپے کا منافع ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری د ن کے اختتام پر 6490 ارب روپے ہے۔ کاروباری سیشن 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 207 پوائنٹس اور کم ترین سطح 33 ہزار 719 پوائنٹس رہی۔
مجموعی طور پر 15 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔حصص مارکیٹ میں آج 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 136 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
خیال رہے کہ 29 جون کی صبح 4 دہشتگردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔حملے میں 2 سیکیورٹی گارڈز، ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
