بنگلہ دیش: مسافر کشتیوں کی ٹکر، 30 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

بنگلہ دیش کے درالحکومت ڈھاکا کے بری گنگا دریا میں مسافر کشتیاں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔اب تک دریا سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 20 مرد، 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے دریائے بری گنگا میں ضلع منشی گنج کے گاؤں سے مسافروں کو لانے والی کشتی ‘مارننگ برڈ’ کو پیچھے سے ایک دوسری کشتی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ اور اس میں سوار 50 مسافر ڈوب گئے۔مقامی محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اب تک دریا سے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 20 مرد، 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ باقی کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بنگلادیش کے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیف غلام صادق کے مطابق سنگل ڈیک کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار نہیں تھے بلکہ یہ واقعہ لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار کشتی کو رواں سال ستمبر تک مسافروں کو لانے کی اجازت حاصل تھی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button