ذیابیطس اور امراضِ قلب روکنے والے چاول کی نئی قسم تیار

دنیا بھر میں چاول کی نت نئی اقسام بنائی جاتی رہی ہیں۔ اب بھارتی ماہرین نے چاول کی ایک قسم اگائی ہے جو اپنے خاص اجزا کی بنا پرٹائپ ٹو ذیابیطس اور امراضِ قلب کا خطرہ دوررکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔بھارتے کے شمال مشرق میں قدرے خوشبودار چاول کی نئی قسم ’جوہا‘ کی کاشت کی گئی ہے جس میں غیرسیرشدہ فیٹی ایسڈز بھی کوٹ کوٹ پر بھرے ہیں۔ اس طرح یہ چاول دل کے امراض اور ذیابیطس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گوہاٹی میں واقع، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز سے وابستہ سائنسداں، راج لکشمی دیوی نے بتایا کہ خطے میں چاول ایک مرغوب غذا ہے جس میں انہوں نے طبی خواص پیدا کئے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جوہا چاول میں دو مختلف فیٹی ایسڈز، یعنی لائنولِک ایسڈ (اومیگا6) اور لائنولینِک (اومیگا3) ایسڈ کی کچھ مقدار ہے۔ جسم کے لیے انتہائی مفید اجزا کو انسانی بدن نہیں بناپاتا اور یوں چاول اس کمی کو پورا کرسکتا ہے۔ پھرمزید تجربات نے بتایا کہ چاول کھانے سے خون میں شکرکی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔
