راج کمار راؤ اور پترا لیکھا نے شادی کرلی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترا لیکھا نے شادی کر لی ، دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو نئی زندگی کی شروعات کے متعلق خبردار کیا۔

راج کمار اور پترا لیکھا کی شادی کی تقریبات 13 نومبر کو ان کی منگنی سے ہوئی تھیں، ان کی شادی س کی مرکزی تقریبات ریاست پنجاب اور ہریانہ کے درالحکومت ’چندی گڑھ‘ کے پرتعیش مقام پر ہوئیں۔

بھارتی اداکار راج کمار راؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 15 نومبر کی شب رات دیر گئے دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرنے کی تصدیق کی ۔راج کمار اپنی اہلیہ کو اپنا سکون، محبت، خوشی اور سب کچھ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی اعزاز اور خوشی کی بات نہیں کہ انہیں اب پترا لیکھا کا پتی کہا، لکھا اور پکارا جائے گا۔

بھارتی اداکار کی جانب سے شادی کے دوران کھچوائی گئی دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں پترا لیکھا کو روایتی سرخ عروسی لباس جبکہ راج کمار کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی طرح پترا لیکھا پال نے بھی وہی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

Back to top button