یوکے نوٹری پبلک نے رانا شمیم کے بیان کی تصدیق کر دی

برطانیہ نوٹری پبلک نے جسٹس (ر) رانا شمیم کے رضاکارانہ طور پر دیئے گئے بیان کی تصدیق کردی ہے ۔ چارلس گھتری نے بتایا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ 10 نومبرکو ملاقات میں ریکارڈ کرایا تھا ، رانا شمیم حلف پربیان دیتے ہوئے تنہا تھے اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
نوٹری پبلک نے پاناما جے آئی ٹی کی کارروائی کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کیلئے بھی خدمات انجام دی تھیں جبکہ چارلس گھتری نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق نیب کے لیے دستاویز کی بھی تصدیق کی ۔ اس کےعلاوہ چارلس گھتری نے نواز شریف کے ہیلتھ ریکارڈ کی بھی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے کسی صورت رہا نہ کیا جائے۔
