ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ

کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیراعطم نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے متنازع بیانات سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد صفدر نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات پرسیاستدانوں کے نام تو فوری ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیتی ہے، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے تاکہ وہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں ، معاملے کی مکمل انکوائری تک سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس جی بی رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں انکشاف کیا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہیں ہونا چاہئے ۔

Back to top button