پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں ہے: بیرسٹر گوہر

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر سیاسی کمیٹی بیٹھی تھی، الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ وہاں کے حالات دیکھ کر کیا، آزاد کشمیر کے معاملے پر دوٹوک کہہ چکے ہیں کہ ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کرتے، عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 37 ہفتے گزر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات روکیں گے تو نفرتیں اور تناؤ بڑھے گا۔

جبکہ دوسری جانب بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی جہاں بشریٰ بی بی سے بھابھی مہر النساء مانیکا اور بیٹی مبشرہ شیخ نے ملاقات کی۔

 

سستا تیل، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری، سعودیہ نے خزانے کا منہ کھول دیا

ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا 40 منٹ جاری رہی جب کہ ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

Back to top button