پاکستان، سری لنکا میں امیگریشن اور انسداد منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

پاکستان اور سری لنکا نے انسدادِ منشیات، امیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کے ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات کے شعبے میں مؤثر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

محسن نقوی اور آنند وجے پالا نے غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی روک تھام کے لیے اشتراکِ عمل بڑھانے پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے امیگریشن سربراہان کے درمیان فوری رابطے قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ضروری قرار دے دیا

علاوہ ازیں دونوں وزرائے داخلہ نے اپنی وزارتوں کے درمیان تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ (جوائنٹ ورکنگ گروپ) قائم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ ویزا سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Back to top button