ایرانی سپریم لیڈر کی نجف میں روزہ حضرت علیؓ پر نمازِ جنازہ ادا

 

ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر ادا کر دی گئی۔

گزشتہ رات آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے کے ذریعے نجف منتقل کیا گیا، جہاں آخری دیدار اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عراقی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

نجف میں تعزیتی جلوس کے دوران سڑکوں پر لوگوں کا بڑا اجتماع دیکھا گیا، جہاں بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے اور مختلف مقامات پر شہید ایرانی سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تعزیتی جلوس میں سرخ جھنڈے اٹھائے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر لایا گیا، جہاں شہید رہبر اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ کے بعد سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو کربلا میں امام حسینؓ کے روضے پر منتقل کیا گیا۔

 

پاکستان، سری لنکا میں امیگریشن اور انسداد منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

یاد رہے کہ گزشتہ روز قم میں جنازے کے جلوس کے بعد سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات گئے عراق منتقل کی گئی تھیں۔ شہید رہبر اعلیٰ کو کل ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Back to top button