زرین خان کو کترینہ کی ہم شکل ہونے پر کیا قیمت چکانا پڑی؟

خوبرو بھارتی اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف کی ہم شکل ہونے پر ان کو بھاری قیمت چکانا پڑی، میرے کافی پراجیکٹس اس سے متاثر ہوئے ہیں۔زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے کیریئر شروع کیا تھا جبکہ کترینہ کیف نے 2003 میں ’بوم‘ سے اداکاری میں قدم رکھے لیکن انہیں بھی2005 میں سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ سے شہرت ملی۔اگرچہ کترینہ کیف کو بھی ابتدائی طور پر کیریئر آگے بڑھانے میں مشکل ہوئی تاہم بعد ازاں وہ بالی وڈ کی سپر سٹار بننے میں کامیاب ہوئیں لیکن ان کے مقابلے زرین خان کا کیریئر ڈیڑھ دہائی گزرنے کے باجود آگے نہیں بڑھا۔زرین خان نے گزشتہ 13 برس میں کوئی خاص اور میگا کاسٹ و میگا بجٹ فلمیں نہیں کیں اور انہیں زیادہ تر معاون کرداروں کی پیش کش کی جاتی ہے اور کافی عرصے بعد بولی وڈ فلم میں دکھائی بھی نہیں دیں، حال ہی میں انہوں نے ’ریڈٹ‘ پر مداحوں کے سوالوں، اپنے کیریئر پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھے جانے کی وجہ سے نقصان ہوا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق زرینہ خان نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وہ انڈسٹری میں آئیں تو انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل اور جڑواں قرار دیا گیا۔شروع میں انہیں بھی فخر ہوتا تھا کہ انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھا جا رہا ہے، کیوںکہ وہ خود بھی ان کی مداح تھیں لیکن لوگوں کا یہی موازنہ ان کے کیریئر کی تباہی بھی ثابت ہوا اور انہیں کترینہ کیف کا ہم شکل سمجھا جانے لگا،جس سے انہیں کام ملنا بند ہونے لگا۔انہوں نے براہ راست کترینہ کیف کو اپنے کیریئر کی تباہی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا لیکن کہا کہ لوگ اور فلم انڈسٹری کے افراد انہیں ان کا ہم شکل سمجھ کر انہیں نظر انداز کرنے لگے، اس سے قبل بھی زرین خان دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہیں کترینہ کیف سمیت پریٹی زنٹا اور سنی لیونی کا ہم شکل سمجھ کر نظر انداز کیا گیا، زرین خان نے فروری 2021 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں کترینہ کیف، پریٹی زنٹا اور سنی لیونی سمیت دیگر اداکاراؤں سے ملتی شکل کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جا رہا۔

Back to top button