سائرہ یوسف کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض ہو گئے


معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف اپنے ایک حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں جن کا یہ اصرار ہے کہ کم از کم ان کو ایسا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہیے تھا۔
سائرہ یوسف اور شہریار منور ایک میگزین کےلیے کیے گئے فوٹو شوٹ میں نظر آئے ہیں جس میں دکھائے جانے والے سائرہ کے لباس اور بولڈ اسٹائل کے بارے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سائرہ یوسف کو بے حد پسند کرتے ہیں اور جب سے ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی ہمدردیاں بھی سائرہ کے ساتھ ہی ہیں۔ لیکن اس بولڈ فوٹو شوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ آپ سے ہمیں اس ھرکت کی امید نہیں تھی۔ سائرہ اور شہریار کے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی تبصرے کیے۔ کچھ لوگوں نے تو توبہ استغفار بھی کہا۔ کچھ لوگوں نے تو سائرہ اور شہروز کی طلاق کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا اسی لیے تو طلاق ہوتی ہے ان جیسیوں کی۔
کچھ لوگوں نے اس فوٹوشوٹ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا، کیا سائرہ نے یہ فوٹو شوٹ اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری کو جلانے کے لیے کیا ہے؟ایک خاتون نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا سائرہ آپ کو شرم آنی چاہیئے آپ ایک ماں بھی ہیں۔ ایسا لباس پہننے اور بولڈ فوٹو شوٹ کرنے سے پہلے اپنی بیٹی کا بھی سوچنا تھا۔ ایک لڑکی نہیں ہو آپ اب۔ ایک ماں بھی ہو جس کو لوگوں نے طلاق کے وقت دی تھی اور یہ کہا تھا کہ اس کا خاوند غلط ہے۔ لیکن اب تمہاری اس طرح کی حرکتوں سے تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم لوگ غلط تھے۔ اس خاتون نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ ہماری پاکستانی اداکارائیں ہیں جن کے کپڑے دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں۔
جہاں بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سائرہ پر تنقید کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ بطور ماڈل اور اداکارہ صرف اپنی جاب کررہی ہیں۔ اس سب کا ان کے سابق شوہر سے کیا تعلق ہے۔ اس طرح کے فوٹوشوٹس وہ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد بھی کرتی تھیں تو اب کیوں یہ اتنا مسئلہ بن گیا۔ اس نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا شہروز کی دوسری بیوی صدف کنول اس سے بھی زیادہ بولڈ فوٹو شوٹس نہیں کروا رہی۔
دوسری جانب سائرہ اور شہریار نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اداکاری، اہنے آنے والے ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔ انٹرویو کے دوران جہاں سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد تن تنہا بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے اپنے کیریئر اور ترجیحات سے متعلق بھی بات کی۔ سائرہ نے بتایا کہ ویب سیریز میں کام کرنا تقریباً فلموں میں کام کرنے کی طرح ہی ہے جب کہ ڈرامے میں کام کرنا مختلف ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ ماضی میں گلوکار عاصم اظہر ان پر فدا تھے مگر اب ایسا نہیں، اب تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کئی بار کام کر چکے ہیں اور بہترین دوست ہیں۔ انٹرویو کے دوران شہریار منور نے بھی اپنے کیریئر، آنے والے منصوبوں اور مستقبل کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ شہریار نے اپنی والدہ، بہنوں اور خاندان کی دیگر خواتین کو اپنی پسندیدہ اور رول ماڈل خواتین قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں شہریار نے بتایا کہ اسکرین پر ان کی کیمسٹری ماہرہ خان، مایا علی، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی سمیت کسی سے بھی اچھی نہیں ملتی۔
خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان رواں برس فروری کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں نومبر 2019 میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ سائرہ سے طلاق کے بعد مئی میں شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے سادگی سے شادی کرلی تھی۔ شہروز سبزواری کی شادی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سائرہ یوسف بھی شادی کرلیں گے، تاہم تاحال انہوں نے نہ تو شادی کی ہے اور نہ ہی ان کے کسی سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button