وینا ملک کے سابق شوہر نے خود کو گالیوں کی آڈیو وائرل کردی


اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس میں وینا اسد خٹک کو گندی گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں وینا پر بچوں خو اغوا کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ اسد خٹک نے وینا ملک کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور انہیں بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔ اب اسد خٹک نے وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ انہیں اور انکے خاندان کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی بک رہی ہیں۔ اس آڈیو میں وینا ملک کو اسد سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا یے کہ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور وینا ان کے ساتھ کچھ بھی برا ہو سکتا یے۔ وینا ملک کو مذید کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ انہیں دبئی کورٹ کی کیا دھمکیاں دے رہے ہیں، پہلے وہ اہنی بہنوں اور والدہ کے بارے میں سوچیں۔ پھر وینا ملک کو اپنے سابق شوہر کو غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مختصر آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک سابق شوہر کو کہتی ہیں کہ وہ ان کے پیسے انہیں واپس کردیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے سابق شوہر کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس بھجوانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی طور پر بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔ وینا ملک نے 12 نومبر کو سابق شوہر کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس کی ٹوئٹ کیے جانے کے فوری بعد ٹوئٹ کرکے جواب دیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق دبئی اور پاکستانی کی کورٹس کے حکم نامے بھی شیئر کیے تھے۔ حکم ناموں میں پڑھا جا سکتا ہے کہ بچوں کی اس وقت حوالگی وینا ملک کے سپرد کردی گئی تھی۔ ساتھ ہی وینا ملک نے اپنے طلاق نامے کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے درمیان 2017 میں ہی طلاق ہوچکی تھی۔ وینا ملک کے سابق شوہر نے ان پر الزام لگاتے ہوئے حکومت پاکستان پر بھی الزامات لگائے تھے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے توسط سے ان کے بچوں کو یو اے ای سے اسمگل کرکے پاکستان لایا گیا۔ اسد خٹک کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچوں کے پاس امریکی شہریت بھی ہے اور دبئی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق ان کے بچے یو اے ای میں ہی ہیں مگر حقیقت میں انہیں اسمگل کرکے پاکستان لے جایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے تمام تر الزامات کی تردید کی اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دستاویز بھی شیئر کیں اور بتایا کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی مبینہ آڈیو کے والد سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں اور وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔ دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button