سابق برطانوی امپائروں نے نسلی امتیاز برتنےکیخلاف ای سی بی پر مقدمہ کردیا

برطانیہ کے دو سابق امپائروں نے برطانوی کرکٹ بورڈ(ای سی بی) پر نسلی امتیاز برتنے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جون ہولڈر اور اسماعیل داؤد نامی سابق امپائروں نے ای سی بی پر الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ بورڈ نے نسلی امتیاز برتا جس کے باعث ان کا امپائرنگ کیریئر جلد ختم ہوگیا۔
برطانیہ کے سابق سیاہ فام فرسٹ کلاس کرکٹر جون ہولڈر نے طویل عرصے تک برطانیہ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کی ہے جب کہ وہ 11 ٹیسٹ اور 19 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں۔جون ہولڈر کو 1991 میں ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کھلاڑی کے خلاف بال ٹیمپرنگ کی شکایت لگانے کے کچھ عرصے بعد ای سی بی کی امپائرنگ لسٹ سے باہرکردیا گیا تھا۔جنوبی ایشیائی نژاد اسماعیل داؤد جو کہ طویل عرصہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں کا الزام ہے کہ ای سی بی نے انہیں جان بوجھ کر امپائرنگ کے امتحان میں بار بار فیل کیا جس کے باعث وہ ریزرو امپائر سے آگے نہ بڑھ سکے اور جلد ہی ان کا کیرئیر ختم ہوگیا۔دونوں افراد نے اپنے دعوے میں ای سی بی سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button